اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے کہاہے کہ شام کے صدر کے خلاف فوجی کارروائی سے امریکا کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے ایسی کسی کارروائی کا امکان نہیں ہے -
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرباراک اوباما نے یہ تہیہ کررکھا ہے کہ وہ شام کے بارے میں کوئی غیردانشمندانہ فیصلہ نہیں کریں گے -
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے یہ بیان امریکی وزرات خارجہ کے پچاس سینیئر سفارتکاروں کے اس خط کے جواب میں دیا ہے جس میں انہوں نے امریکی حکومت سے کہا تھا کہ وہ بشاراسد کی حکومت کے خلاف فوجی اقدام کرے -
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ شام میں فوجی مداخلت کےکیا نتائج نکلیں گے اس کا کسی کو علم نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ امریکی صدر کس قانون کی بنیاد پر شام میں فوجی مداخلت کریں گے اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ یہ ایک خطرناک اقدام ہے -
.......
/169